پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

محرم میں سوشل میڈیا بند ہوگا یا نہیں، حکومت نے فیصلہ کرلیا

05 جولائی, 2024 10:58

وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس کو بند کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔

پنجاب حکومت کے مراسلے کے جواب میں وفاق نے کہا کہ محرم کے دوران فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپلی کیشن بند نہیں ہوں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے  محرم  الحرام کے دوران صوبے میں سوشل میڈیا بند کرنے کی سفارش کی ہے جس کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا تھا۔

مذہبی انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کے واقعات سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کی وفاق سے سفارش کی گئی تھی۔

خط میں کہا گیا کہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے فیصلے کی روشنی میں محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کیے جائیں۔

پنجاب حکومت نے خط میں کہا کہ 6 محرم سے 11 محرم تک پنجاب بھر میں فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top