جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برطانیہ میں سانپوں نے ویکسی نیشن مرکز بند کروادیا

24 مئی, 2024 12:41

برطانوی ریاست سریڈیجن میں واقع کورونا ویکسی نیشن سینٹر پر دو سانپ پائے جانے کے بعد اسے عارضی طور پر اپنے دروازے بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

اسکائی نیوز کے مطابق ان سانپوں کا نام ویلز گاؤں کے نام پر ’سی ڈبلیو ایم اور کوو‘ رکھا گیا ہے جہاں یہ کورونا ویکسی نیشن مرکز واقع ہے۔

سی ڈبلیو ایم اور کوو سانپوں میں سب سے بڑا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک ایڈر نامی سانپ ہے، جبکہ سی ڈبلیو ایم کو گھاس کا سانپ سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے کوویڈ ویکسی نیشن سینٹر تاحکم ثانی بند رہے گا۔

مزید پڑھیں:برطانوی جامعہ میں بھی اسرائیل کیخلاف احتجاج، پولیس اور طلبا میں جھڑپیں

سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایڈر نامی سانپ عمارت سے نکل گیا ہے، جبکہ ہائیول ڈی ڈی اے ہیلتھ بورڈ باقی رینگنے والے جانور کو ہٹا نے کیلئے جنگلی حیات کے ماہرین سے مشورہ لے رہے ہیں۔

ہیلتھ بورڈ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم جلد از جلد دوبارہ کورونا ویکسی نیشن سینٹر کھولنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

دی وائلڈ لائف ٹرسٹ کے مطابق گھاس کے سانپ انگلینڈ اور ویلز میں پھیلے ہوئے ہیں لیکن بے ضرر ہیں۔

خیال رہے کہ ایڈر برطانیہ کا واحد زہریلا سانپ ہے، لیکن اس کا زہر عام طور پر انسانوں کے لئے بہت کم خطرہ ہے

سانپ  ایڈر کا کاٹنا تکلیف دہ ہوسکتا ہے اور سوزش کا سبب بن سکتا ہے، لیکن کم عمر، بیمار یا بوڑھے اشخاص کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top