جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چھوٹا اور ہلکا ترین اڑن روبوٹ تیار

02 جولائی, 2019 16:17

ہارورڈ: ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوئی نہ کوئی ایجاد منظر عام پر آرہی ہے اور حال ہی میں امریکی تجربہ گاہوں نے سب سے چھوٹا اور ہلکا ترین اڑن روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

نصف گرام وزنی اڑنے والا روبوٹ بغیرخودمختار انداز میں پرواز کرتا ہے اور حیرت انگیز طور پر روبوٹ کا وزن صرف 259 ملی گرام ہے جو ایک گرام کے بھی تیسرے حصے کے برابر ہے۔

یہ روبوٹ مکھی کی شکل میں بنایا گیا ہے جس کی خصوصیت یہ ہے کہ جس میں 2 عدد جدید ترین پیزو ایکچوایٹرز نصب کئے گئے ہیں اور یہ سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرتا ہے جس سے یہ پرواز کرتا ہے۔

اس روبوٹ کو ایکس ونگ کا نام دیا گیا ہے جبکہ یہ روبو 1 سیکنڈ میں 170 مرتبہ اپنے پر پھڑپھڑاتا ہے اور اس کے پیروں کا گھیر صرف 3.5  سینٹی میٹر اور روبوٹ کیڑے کی اونچائی 6.5 سینٹی میٹر ہے۔

روبوٹ مکھی کے اوپر 6 عدد چھوٹے شمسی سیل لگے ہیں جن میں سے ہر ایک وزن 10 ملی گرام ہے ۔ سولر سیل پروں کے اوپر لگے ہیں لیکن وہ روبوٹ کی پرواز میں کوئی خلل نہیں ڈالتے۔ اب جیسے ہی روبوٹ پر روشنی پڑتی ہے اس کے پر پھڑپھڑانے لگتے ہیں اور یوں روبوٹ مکھی اڑنے لگتی ہے ۔ تاہم اسے تجربہ گاہ میں ایل ای ڈی اور ہیلوجن کے ذریعے ہی اڑایا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top