جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

13 سال بعد شلپا شیٹی کی فلم انڈسٹری میں واپسی

02 اگست, 2019 12:23

ممبئی: 1993 میں شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم ’بازیگر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی شلپا شیٹی نے 13 سالہ طویل رفاقت کے بعد ایک بار پھر واپسی کااعلان کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے کیریئر میں متعدد فلمیں کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ایوارڈز اپنے نام کئے جب کہ انہوں نے 2013 میں اپنی آخری فلم ’اپنے‘ کی۔

مقبول ترین اداکارہ شلپا شیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اخبار کی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم انڈسٹری سے 13 سالہ رفاقت اب اختتام پذیر ہونے لگی ہے۔ میں بہت پرجوش ہوں اور اعلان کر رہی ہوں کہ اب آپ لوگ مجھے آنے والی نئی فلم ’نکما‘ میں دیکھیں گے۔

شلپا شیٹھی نے یہ بھی کہا کہ میری اس فلم میں ثابر ہدایتکار کے فرائض انجام دیں گے۔ جب کہ فلم میں دیگر کرداروں کا ابھی حتمی طور پر انتخاب نہیں ہو سکا ہے۔ اس موقع پر مجھے آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top