جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شیخ حسینہ کیلئے نئی مصیبت! امریکا نے ویزہ منسوخ کردیا، مگر کیوں؟

06 اگست, 2024 20:42

پُر تشدد مظاہروں کے بعد فوجی طیارے میں ہندوستان فرار ہونے والی سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا امریکی ویزہ منسوخ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے پرتشدد مظاہروں کے درمیان اپنے ملک سے فرار ہونے کے بعد انکا ویزہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

حسینہ واجد گزشتہ روز مظاہروں بڑھنے کے بعد فوجی طیارے میں بھارت سے بنگلادیش روانہ ہوگئیں تھی اور فی الحال بھارت میں مقیم ہیں تاہم کچھ دنوں میں برطانیہ منتقل ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی

شیخ حسینہ گزشتہ روز اپنے بہن شیخ ریحانہ کے ساتھ ہندوستان کے ہندن ایئربیس پہنچی تھیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان

سابق بنگلادیشی وزیراعظم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ انکی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے بنگلادیش میں جاری مظاہروں کے بعد عبوری حکومت کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top