جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شوکت ترین لیک آڈیو : سازشیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں : حمزہ شہباز

29 اگست, 2022 16:00

لاہور : شوکت ترین لیک آڈیو پر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مکروہ سازش کا پردہ چاک ہوگیا، سازشیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شوکت ترین کی تیمور جھگڑا اور محسن لغاری سے گفتگو نے مکروہ سازش کا پردہ چاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی گھٹیا حرکتیں کرنے پر اتر آئی، ملک پر سیاست کو ترجیح دی گئی : مِفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ پر پلنے والی جماعت پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی معیشت کے لیے ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں ہیں۔ عمران نیازی ریاست پاکستان کے اندر انارکی، فتنہ اور فساد چاہتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top