بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

سوناکشی کی شادی کے بعد شتروگھن سنہا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

01 جولائی, 2024 15:15

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن شتروگھن سنہا کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شتروگھن سنہا کو حال ہی میں اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی اور اس سے قبل لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

شتروگھن کو ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جب کہ اداکار سے سیاستدان بننے والے اداکار شدید بخار میں مبتلا ہیں۔

یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ان کی معمولی سرجری کی جائے گی لیکن شتروگھن کے بیٹے لو سنہا نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا۔

چند روز قبل نوبیاہتا جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے بھی ایک نجی اسپتال کا دورہ کیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شتروگھن سنہا کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

سونو نگم نے آشا بھوسلے کے بھری محفل میں پاؤں دھو کر چوم لیے، ویڈیو وائرل

سوناکشی سنہا کے حمل کی افواہوں نے زور پکڑ لیا، اسپتال کی ویڈیو وائرل

شتروگھن نے ریاست مغربی بنگال کے آسنسول حلقہ سے لوک سبھا انتخاب لڑا تھا اور انہیں کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

اداکار سے سیاست داں بننے والے شتروگھن کو حال ہی میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top