بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

شاہد خان نے وفاقی بجٹ کو پاکستان کی تاریخ کا بدترین بجٹ قرار دیا

01 جولائی, 2024 15:27

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ وفاقی بجٹ پاکستان کی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خان نے کہا کہ ملک میں ایک بجٹ پاس ہوا ہے اس بات کو کہنے میں مشکل نہیں کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بد ترین بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا ملک کی معیشت رہے گی یا یہ بجٹ رہے گا، اگر اس بجٹ کو نافز کریں گے تو تباہی ہوگی۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2024-25 منظور، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو سب سے پہلے اپنے اخراجاتے کم کرنے چاہیے تھے،500 ارب روپے ڈیولپمنٹ فنڈز کی صورت میں ایم این ایز،ایم پی ایز کو بانٹا جائیگا، اربوں روپے کے سگریٹ بنتے ہیں کھلم کھلا چوری ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں معیشت کیسے آگے بڑھے گی، عوام پر اتنے ٹیکس لگانے سے پہلے حکومت اپنے اخراجات کم کرے، سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈال دیاگیا، ملک کی کُل آمدن کا 25 فیصد حکومت کےاخراجات ہیں۔

یہ خبر اپڈیٹ ہورہی ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top