جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

"شوہر کو لبھائیں اور بےوفائی سے بچائیں؟ ٹریننگ کیمپ قائم”

15 ستمبر, 2024 19:53

چین میں شادی شدہ خواتین کو اپنے شوہروں کو دھوکہ دہی اور بے وفائی سے بچانے کیلئے ٹریننگ کیمپ قائم کردیا گیا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ زی جیانگ کے مشرقی شہر ہانگزو میں خواتین کے ایک گروپ نے ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا جس میں شریک 2 ہزار 99 یوآن (420 امریکی ڈالر) وصول کیے گئے تھے۔

اس ایونٹ کی تشہیر کیلئے لگائے گئے ایک پوسٹر میں لکھا تھا کہ ‘سیکس اپیل کی بدولت عورت اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے سکتی ہے’۔

مزید پڑھیں: آبادی کمی پر جاپان نے خواتین کو شادی کیلئے بڑی پیشکش کردی

اس ایونٹ کے پہلے دن شرکا کو ‘محبت کی اساس’ کے عنوان سے لیکچرز دیے گئے جس میں شوہر کو جنسی طور پر لبھانے کی تکنیکیں سیکھائی گئیں تاکہ شوہروں کو بےوفائی سے روکا جاسکے۔

دوسری جانب چین میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ‘سیکس اپیل ٹریننگ کیمپ’ پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جارہی ہے۔

The women’s interest in the training camp is piqued by the slogan, “Reignite passion in your marriage, revive your erotic life”. Photo: QQ.com

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top