جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یرغمالیوں کی رہائی؛ حماس نے نیتن یاہو، خفیہ ایجنسی میں اختلافات پیدا کردیے

04 اگست, 2024 19:50

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور شاباک کے اعلیٰ حکام کے درمیان اختلافات پیدا کردئیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو اور شاباک کے اعلیٰ حکام کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے حکمت عملی پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

مزاحمتی تنظیم حماس کیخلاف مسلسل ناکامی اور یرغمالیوں کی رہائی میں ہزیمت کے باعث صہیونی حکام کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ ملکی سطح پر بھی وزیراعظم کیخلاف شدید مظاہرے کیے جارہے ہیں اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے زور ڈالا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: الاقصیٰ اسپتال، اسکول پر اسرائیلی بمباری؛ 17 فلسطینی شہید

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صہیونی یرغمالیوں کے گھر والے جنگ بندی کے حوالے سے پریشان ہیں جبکہ نیتن یاہو غزہ جنگ بند کرنے پر راضی نہیں، انکا موقف ہے کہ حماس کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

صہیونی خفیہ ایجنسی شاباک کے سربراہ نے نیتن یاہو کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر عقب نشینی یا کوئی اور ارادہ رکھتے ہیں تو آگاہ کریں جبکہ وزیراعظم نے حکام کو کمزور قرار دیا۔ا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top