پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

سندھ میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

29 جون, 2024 13:40

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ رہے گی جب کہ 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین، 12 سال سے کم عمر کے بچے، بزرگ شہری اور معذور افراد ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اس کے علاوہ صحافی، قانون نافذ کرنے والے اہلکار اور یونیفارم میں نجی سکیورٹی ایجنٹس کے ساتھ ساتھ ضروری خدمات کے ملازمین کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔

حکومت نے عاشورہ تک سندھ میں سرکاری اجازت کے بغیر مجالس اور جلوس کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

اس اقدام کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر بنانا اور ممکنہ واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔

سندھ میں حکام کو یکم سے 10 محرم الحرام کے دوران مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top