منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

آلو چنے کی ترکاری کا راز، جو کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے

05 جون, 2024 16:28

چھٹی کا دن ہو یا موسم سہا نا ہو تو ایسے میں بازار سے آلو چنے کی ترکاری لا کر کھانے کا دل چاہتا ہے، لیکن بازاری کھانوں میں نہیں پتہ کہ کس معیار کی چیزیں استعمال ہورہی ہیں اور وہ کیا نقصان پہنچائیں گی۔ اسی لئے ہم بازار جیسے ذائقے کی آلو چنے کی ترکاری آپ کیلئے لیکر آئے ہیں، کھائیں اور چھٹی کا لطف اٹھائیں۔

آلو چنے کی ترکاری کی ترکیب ملاحظہ کیجئے:

ایک پین میں تیل ڈال کر پیاز کو لائٹ برائون کرلیں، پھر اس کے بعد اب اس میں لہسن پیسٹ شامل کریں اور اچھے سے مکس کرلیں۔ پھر اس میں آلو کے چھوٹے چھوٹے کیوبز ڈالیں اور ساتھ ہی کابلی چنے بھی ڈال دیں۔ اب اس میں کُٹی ہوئی لال مرچ ‘ کُٹا ہوا زیرہ ‘ املی کا پیسٹ ‘ گرم مصا لحہ اور نمک شامل کریں، ساتھ ہی حسبِ ضرورت  پانی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ آلو اور چنے آپس میں مکس ہوجائیں۔

آخر میں کلونجی شامل کریں اور مکس کرلیں،  تھوڑی سی گریوی رکھ کرڈش آئوٹ کرلیں اور ہرا دھنیاسے گارنیشنگ کرلیں اور سرو کریں۔

یہ اجزاء شامل کر کے آلو چنے کی ترکاری بنائی جاسکتی ہے۔

کابلی چنے (بوائل)1پائو شامل کریں۔

آلو(بوائل)1پائوشامل کریں۔

لال مرچ (کُٹی ہوئی)1کھانے کاچمچ شامل کریں۔

پیاز (چوپڈ)1عدد شامل کریں۔

لہسن پیسٹ2کھانے کے چمچے شامل کریں۔

گرم مصا لحہ پائوڈر1چائے کاچمچ شامل کریں۔

کلونجی 1/2چائے کاچمچ شامل کریں۔

املی کا پیسٹ1/2کپ شامل کریں۔

زیرہ (کُٹا ہوا )1کھانے کاچمچ شامل کریں۔

ہرا دھنیا (چوپڈ)3 – 4کھانے کے چمچے شامل کریں۔

تیل4کھانے کے چمچے شامل کریں۔

نمک حسبِ ذائقہ ڈالیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top