جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈراؤنے خواب آنے کی وجہ سامنے آگئی

17 اپریل, 2019 16:59

لوگوں کو ڈراؤنے خواب آنے کی وجہ اب تک نہ پتا چل سکی تھی۔ لیکن اب سائنسدانوں نے تحقیقات کر کے اس کی اصل وجہ لوگوں کو بتادی۔

برطانیہ میں فن لینڈ اور سویڈن کے سائنسدانوں نے اپنی اس مشترکہ تحقیق میں 17 لوگوں کے دماغوں کو معائنہ کیا جب وہ سو رہے تھے۔

 تحقیق کے ان سترہ شرکا کو 2 دن لیبارٹری میں سلایا گیا اور وہاں ان کے دماغ مسلسل سکین کیے جاتے رہے جس میں 7مرد اور 10خواتین شامل تھیں۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پیلرین سیکا کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ڈراﺅنے خواب دماغ کے بائیں حصے کے زیادہ متحرک ہوجانے سے آتے ہیں۔انسان کو غصہ بھی دماغ کے اس حصے کے زیادہ متحرک ہونے سے آتا ہے۔ اس کے برعکس جب دماغ کا دایاں حصہ زیادہ متحرک ہو تو آدمی پرسکون ہوتا ہے۔“

جبکہ سائنسدانوں کے مطابق جاگتے ہوئے بھی آدمی کے غصے میں آنے کی ممکنہ طور پریہی وجہ ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top