جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کالجز داخلوں کے لیے بندربانٹ کی اجازت نہیں, چیف جسٹس

23 جولائی, 2018 14:00

نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کے معاملے پرکیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ داخلوں کے لیے بندربانٹ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

عدالت میں سماعت کے دوران ڈائریکٹرایف آئی اے نے تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ اضافی فیسوں کی مدمیں وصول 745ملین واپس کردیے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے100کالجزکے 23 ہزارطلبہ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا جبکہ میڈیکل کالجزنےعطیات، فارن کوٹہ کی مد میں پیسے بٹورے۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل کالجزکوعطیات وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی داخلہ پالیسی کا معیارطے کیا جائے گا، داخلوں کے لیے بندربانٹ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کوحکم دینا پڑا یاقانون سازی کی ضرورت ہوئی توکریں گے، نجی میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے بیک ڈوربند کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی جوبھی معیارقائم کرے گا اسے ہرصورت نافذ کیا جائے گا جبکہ کوتاہی برتنے والے نجی میڈیکل کالجزکوبھاری جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی اوردیگرفریقین کوآج اجلاس کرکے سفارشات دینے کی ہدایت کردی، سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی پرائیویٹ میڈیکل کالجزکوداخلوں اوراشتہارات سے روک دیا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ ہم نے کالجز کی فیس ساڑھے 8 لاکھ روپے مقرر کی ہے اس سے ایک پیسہ بھی زائد نہیں لینے دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top