بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

سعودیہ نے گرمی سے عازمین حجاج کی شہادتوں کی تعداد بتادیں

24 جون, 2024 10:12

سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے دوران 1.301 عازمین شہید ہوئے۔

سعودی وزارت صحت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ شہادتیں مناسب پناہ گاہ کی کمی اور بغیر آرام کے براہ راست سورج کی روشنی میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

سعودی وزیر نے مزید کہا کہ شہید ہونے والے عازمین میں بہت سے عمر رسیدہ افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد شامل ہیں جبکہ شہید ہونے والوں میں 83 فیصد ایسے عازمین حج ہیں جو بغیر اجازت حج پر گئے تھے۔

مزید پڑھیں:شدید گرمی سے اب تک کتنے حجاج جاں بحق ہوئے؟

اس سے قبل ایک عرب سفارتکار نے کہا تھا کہ حج کے دوران شہید ہونے والوں میں صرف مصری عازمین کی تعداد کم از کم 600 ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے تصدیق کی ہے کہ حج کے دوران ہیٹ ویو کے باعث 35 پاکستانی شہید ہوئے۔

پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق منیٰ میں 4، عرفات میں 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانی شہید ہوئے جبکہ مکہ مکرمہ میں 20 اور مدینہ منورہ میں 6 پاکستانی عازمین شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ رواں سال 18 لاکھ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔ حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top