مقبول خبریں
سعودی عرب، جلد ایٹمی ری ایکٹر کے لیے مواد حاصل کرلے گا
ریاض: سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض کے مضافات میں ایک ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کیا ہے، جو رواں برس کے اختتام تک فعال ہوجائے گا۔
سعودی عرب رواں برس کے اختتام تک ایٹمی ری ایکٹر کے لیے مواد حاصل کرلے گا، اس ایٹمی ری ایکٹر کو فعال ہونے میں تاخیربھی ہوسکتی ہے۔
گزشتہ ماہ امریکا کی 6 کمپنیوں نے سعودی عرب کے نیوکلیئر پلانٹ میں کام کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔
سعودی عرب کو نئے جامع حفاظتی معاہدہ کرنے اور پرانے معاہدے منسوخ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے جواب میں ریاض نے مثبت یا منفی جواب نہیں دیا۔