پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

گرمی کی شدید لہر؛ نمازِ، جمعہ کے خطبات اور دعا کو مختصر کردیا گیا

28 جون, 2024 19:26

سعودی حکومت نے شدید گرمی کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کے خطبہ، نماز اور دعا کو مختصر کرنے کا حکم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدس مساجد کے امور کے نگراں شیخ عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر آج نماز جمعہ کیلئے پہلی اور دوسری اذان کے درمیان وقفہ بھی کم کرکے 10 منٹ کردیا گیا جبکہ نمازِ جمعہ کا خطبہ اور جماعت کا دورانیہ بھی 30 سے ​​45 منٹ کے بجائے 15 منٹ رہا۔

یاد رہے کہ نماز اور خطبے کے دورانیے کی تبدیلی گزشتہ جمعے سے کی گئی تھی جو موسم گرما کے ختم ہونے تک برقرار رہی گی۔

مزید پڑھیں: سعودیہ نے گرمی سے عازمین حجاج کی شہادتوں کی تعداد بتادیں

مقدس مساجد کے امور کے نگراں شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی افضل ہے، جمعے کیلئے نمازی صبح 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کڑی دھوپ اور شدید گرمی میں کھڑے رہتے ہیں۔

شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کے مہمانوں کی میزبانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا نہیں چاہتے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ لوگ گرمی میں تڑپیں۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں جمعے کے روز خطبہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کرکے 10 منٹ تک کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حج کے دوران بھی رواں سال سعودی عرب میں 1 ہزار سے زائد حاجی شہید ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top