مقبول خبریں
سعودیہ عرب : باپ نے بیٹے کے قاتل کو سرقلم ہونے سے 1منٹ قبل معاف کردیا
سعودی عرب میں قاتل کا سر قلم کیا جا رہا تھا کہ اچانک مقتول کے والد نے سزائے موت پر عمل درآمد کرنے والے جلاد کو تلوار چلانے سے روک دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 5 سال قبل جدہ کے ایک علاقے میں کار پارکنگ پر ہونے والے جھگڑے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا تھا۔
یہ نوجوان لڑائی کے دوران جس لڑکے کے ضرب سے ہلاک ہوا تھا اسے پولیس نے حراست میں لے لیا تھا اور کیس مختلف عدالتوں میں چلتا رہا جہاں قاتل میترک القحطانی کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
قاتل کے اہل خانہ نے مقتول کے لواحقین نے رحم کی درخواست بھی کی تھی تاہم مقتول کے والدین نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا اور وہ دن آگیا جب سزائے موت عمل درآمد کرانا تھا۔
پھر سزائے موت سے چند لمحے قبل قاتل کو مقتول کے والد نے حیرت انگیز طور پر معاف کردیا۔
یہ پڑھیں : سدھو موسے والا کے قاتل لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی