ہفتہ، 29-جون،2024
( 23 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 29-جون،2024

EN

حجام کی دکانوں پر ٹیٹو، لیزر سمیت دیگر آلات پر پابندی عائد

26 جون, 2024 20:53

سعودی حکومت نے حجام کی دکانوں پر ٹیٹو، لیزر سمیت دیگر آلات پر پابندی عائد کردی۔

سعودی اخبار نے اوکاز نے حکومتی مسودے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی اور وزارت صحت نے لیزر اور دیگر چیزوں سے بنوائے جانے والے ٹیٹوز کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسی طرح ایسی مصنوعات کے استعمال اور دوا سازی کی اشیا پر بھی پابندی ہے۔

حجام کی دکان پر بال کٹوانے آنے والے بچوں کیلئے خصوصی سیٹ لازمی ہونا قرار دیا ہے جبکہ حجام کا مرد ہونا شرط رکھا گیا ہے۔

خواتین کو حجام کو اِن دکانوں میں کام کرنے کی اجازت ہوگی جہاں صرف بچوں کے بال کاٹے جاتے ہوں یا پھر خواتین کے پالرز ہوں اور مردوں کا داخلہ ممنوع ہو۔

دوسری جانب ان دکانوں پر حکام سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کیے بغیر ہاؤس سروسز پیش کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top