جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سرگودھا : مسافر کوچ اور موٹر سائیکل رکشے میں تصادم، چھ افراد جاں بحق

29 جون, 2022 12:52

سرگودھا : مسافر کوچ کی موٹر سائیکل رکشے میں تصادم سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

سرگودھا میں تیز رفتار مسافر کوچ موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ چار زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سرگودھا : پرانی رنجش، 44 سالہ خاتون کی نعش، قبر سے نکال کر سڑک پر پھینک دی گئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق مذکورہ مسافر کوچ میانوالی سے سرگودھا آ رہی تھی۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top