بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس: فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافے ہوسکتا ہے

24 اگست, 2022 20:06

رواں مالی سال اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

زرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ٹیکس اہداف میں کمی ہوئی تو زرعی شعبے کی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائیں گی۔

زرائع کے مطابق زرعی ادویات، کھاد، ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی،واضح رہے زرعی شعبے پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے 150 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹئیر ون اور ٹئیر ٹو کے سگریٹس پر بھی مزید اضافی ٹیکسز عائد کر دیئے جائیں گے جب کے شوگر ڈرنکس پر ٹیکسز عائد کر کے 60 ارب روپے تک کا ریونیو حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔

زرائع کہتے ہیں کہ رواں مالی سال پہلی سہہ ماہی میں اہداف حاصل نہ ہوئے تو اکتوبر سے اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، پی ڈی ایم کو اعتماد میں نہ لینے پر ایک اور اتحادی ناراض

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top