مقبول خبریں
غزہ میں اسرائیل کی بے رحمانہ بمباری جاری ، مزید 280 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، خان یونس میں اسرائیلی افواج کے حملوں میں سول ڈیفنس کے تین اہلکاروں، دوصحافیوں اور بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رفح اور خان یونس پر اسرائیلی بمباری جاری ہے،اسرائیل نے ایک روز میں مزید 280 فلسطینی شہید کردیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 57 صحافی اور کیمرا مین شہید ہوچکے ہیں،اسرائیلی فورسز نے بمباری سے اپنے قیدیوں کو بھی مار ڈالا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے جنوبی کنارے پر رفح کے علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے شہیدہ خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کے گھر کو نشانہ بنایا جس نے کئی بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دی ہوئی تھی۔
اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان کے اسپتال عملے کو بھی یرغمال بنالیاہے،اوراسرائیلی فورسز نے لبنان پر بھی راکٹ برسا دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار900سےزائد ہوگئی جبکہ 50 ہزار سے زائد زخمی اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔