جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روسی صدر 24 سال بعد تاریخی دورے پر شمالی کوریا پہنچ گئے

19 جون, 2024 11:32

روسی صدر ولادیمر پوتن تقریباً 24 سال میں پہلی بار تاریخی دورے پر شمالی کوریا پہنچ گئے ہیں۔

ولادمیر پیٹون کی شمالی کوریا آمد کے موقع پر سربراہ شمالی کوریا کم جونگ اُن نے خود ایئرپورٹ پر روسی ہم منصب کا استقبال کیا۔

جوہری طاقت کی حامل ممالک کے سربراہوں پوتن اور کم جون اُن کی پیانگ یانگ میں ملاقات نے امریکا اور مغربی ممالک میں کھلبلی مچادی ہے۔

امریکا نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ کریملین کی جانب سے روسی صدر کے دورے کو دوستانہ دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن کے دورے کے دوران روس شمالی کوریا کے درمیان تجارتی اور دفاعی تعاون، عالمی حالات و واقعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر پیوٹن کی جانب سے شمالی کوریا کے دورے کے بعد ویتنام کے دورہ کا امکان ہے جہاں مخلتف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وسی صدر پیوٹن نے اپنی صدارت کے شروعاتی دور میں 2000 میں شمالی کوریا کا دورہ کیا تھا جب کم جونگ اُن کے والد کم جونگ اِل شمالی کوریا کا سربراہ تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top