جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس میں طیارے میں آگ لگنے کے باعث، چالیس افراد جھلس کر ہلاک

06 مئی, 2019 11:25

ماسکو: روسی دارالحکومت میں ہولناک حادثہ، ائیرپورٹ پر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

روسی میڈیا کے مطابق طیارے نے ماسکو ائیرپورٹ سے اڑان بھری ہی تھی کہ پائلٹ نے فنی خرابی کے باعث پائلٹ لینڈنگ کی اجازت چاہی، اجازت ملنے میں تاخیر پر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، طیارے کے پچھلے حصے میں لگی آگ نے پورے جہاز کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے نتیجے میں عملے کے چار افراد سمیت 40 مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے، طیارے میں آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہ لگایا جاسکا۔

 روسی ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل اسی جہاز کی مرمت کا کام کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top