جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس کا یوکرین کے پاور گرڈ پر میزائل اور ڈرون حملہ

26 اگست, 2024 21:34

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے گرڈ اسٹیشن پر میزائل اور ڈرون حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی کیف میں آج صبح دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد یوکرین کی فوج نے کیف اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مزید فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

یوکرین کے حکام نے روس کی جانب سے متعدد فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے پاس فضا میں سٹریٹجک بمبار طیارے (TU-9511) موجود ہیں، روس مزید بڑے فضائی حملے کرسکتا ہے۔

دوسری جانب پولینڈ کی مسلح افواج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا ہے کہ اگر روس یوکرین کی مغربی سرحد جو پولینڈ سے ملحقہ ہے، کے قریبی علاقوں کو نشانہ بناتا ہے تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ پولش اور اتحادی طیاروں سے روس پر حملہ کر دے گا۔

مقامی حکام کاکہنا ہے کہ شمال مغربی شہر لوٹسک میں بھی روسی حملوں کی اطلاع ہے جبکہ ایک اپارٹمنٹ بلاک کو نقصان پہنچا ہے اور فی الحال ممکنہ ہلاکتوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر روسی حملے کا انتباہ جاری کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top