بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

بابراعظم کا کون سا ریکارڈ روہت شرما کے نام ہوا؟

28 جون, 2024 17:16

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں بابراعظم ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیتے ہی بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بابراعظم کا ایک اور سنگ میل اپنے نام کرلیا، وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں بطور کپتان 49 جیت کے ساتھ کامیاب ترین کیپٹن بن چکے ہیں۔

اسی طرح روہت شرما نے مسلسل جیت کے تسلسل کو بھی 11 میچز تک بڑھادیا ہے۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا نے شادی کی افواہوں کے دوران خوشخبری سنا دی

قبل ازیں روہت شرما نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے سنگ میل عبور کیا تھا۔

روہت شرما 150 ٹی20 انٹرنیشنل اننگز میں 4 ہزار 222 رنز بنانے والے پہلے بلےباز ہیں جبکہ بابراعظم 116 اننگز میں 4 ہزار 145 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top