جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

Rizz کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے سال 2023 کا لفظ قرار دیدیا

05 دسمبر, 2023 13:20

 

2023 کے لیے جس لفظ کا انتخاب کیا گیا ہے وہ بہت دلچسپ ہے آئیے جانتے ہیں وہ لفظ کونساہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے “Rizz” کو سال 2023 کا لفظ قرار دے دیاہے۔

ہر سال آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے ایک ایسے لفظ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو گزشتہ 12 ماہ کی عکاسی کرتا ہے یا وہ طویل المعیاد ثقافتی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

اس سال شارٹ لسٹ میں شامل آٹھ الفاظ میں سے ایک رِز تھا، سبھی کو 2023 کے مزاج، اخلاقیات یا مصروفیات کی عکاسی کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

 

Rizz کیا ہے، اور کیا آپ کے پاس ہے؟

 

اگر آپ جنریشن زیڈ سے تعلق نہیں رکھتے تو آپ کیلئے اس لفظ کا کوئی مطلب نہیں ہوگا نہ پہلے آپ نے اسکو سنا ہوگا تاہم اگر آپ 90 کی دہائی کے آخر میں پیدا ہوئے ہیں تو آپ ضرور اس کو استعمال کرتے یا اسکے بارے میں جانتے ہوں گے۔

یہ دراصل انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والا ایک بازاری لفظ (slang word) ہے جو بنیادی طور پر 90 کی دہائی کے آخر میں پیدا ہونے والے نوجوان استعمال کرتے ہیں جو کم عمری سے ہی سوشل میڈیا استعمال کررہے ہیں۔

مذکورہ لفظ معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ہیش ٹیگrizzکے ساتھ بڑے پیمانے پر استعمال ہوا تھا۔

آکسفورڈ کے لغت نگاروں نے لفظ rizzکے انتخاب کا حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے شارٹ لسٹ الفاظ کی فہرست پر عوامی ووٹنگ کرائی تھی۔

عام طور پر اس لفظ کو آن لائن بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور  اس سے مراد کسی فرد کا اسٹائل، کشش یا شخصی جادو ہوتا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے مطابق لفظ rizzکو انگیزی زبان کے لفظ charisma (کرشمہ) کی ایک مختصر شکل کہا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ آکسفورڈ پریس یونیورسٹی نے اس لفظ کا انتخاب عوامی ووٹنگ کے بعد کیا۔

اس سے قبل 2022 میں گوبلن موڈ جبکہ 2021 میں ویکس کو منتخب کیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں : چین کے ایک ریسٹورنٹ میں اینڈرائیڈ ویٹریس ،تصویر وائرل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top