پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

رشی سونک برطانوی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی

05 جولائی, 2024 16:31

برطانیہ میں کنزرویٹیوز کا 14 سالہ دور ختم  ہوگیا اور قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا اور اس طرح لیبر کے کیئر اسٹارمر نئے وزیراعظم ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے 412 نشستیں حاصل کیں جب کہ کنزرویٹیو صرف 121 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوسکی۔

لیبر پارٹی نے مطلوبہ 326 نشستوں تک پہنچنے کے بعد 2024 کے عام انتخابات میں باضابطہ طور پر کامیابی حاصل کی ہے۔

حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی 412 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

لیبر پارٹی کی فتح کے بعد حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سنک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ نئے وزیراعظم کے لیے لیبرپارٹی نے کئیر اسٹارمر کے نام کا اعلان کیا۔

فوٹو — بی بی سی

بی بی سی کے مطابق رشی سنک نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شاہ چارلس کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا اور وہ شاہی سے سابق وزیراظم کی حیثیت سے روانہ ہوئے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کی آخری تقریر میں رشی سنک کا کہنا تھا کہ وہ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کی حیثیت سے بھی استعفی دیں گے، لیکن فوری طور پر نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top