جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ کل تک طلب

19 اپریل, 2023 11:31

اسلام آباد : عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ  طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حسان خان نیازی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : حسان نیازی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

حسان خان نیازی کے وکیل نعیم پنجوتھہ اور مرزا آصف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ تمام مقدمات، انکوائریز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ کسی بھی مقدمے میں عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ کل تک طلب کر لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top