جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین میں ریکارڈ درجہ حرارت اور خشک سالی نے زراعت کو خطرے میں ڈال دیا

24 اگست, 2022 11:29

بیجنگ : چین میں حکام نے کہا ہے کہ موسم خزاں کی فصل اعلیٰ درجہ حرارت اور خشک سالی کے باعث شدید خطرے میں ہے۔

دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت چین اس موسم گرما میں ریکارڈ درجہ حرارت، تیز سیلاب اور خشک سالی کی زد میں آئی ہے۔

وزارت زراعت نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی چین نے خاص طور پر 60 سال سے زائد عرصہ قبل ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے بلند ترین درجہ حرارت اور کم بارش کا سب سے طویل دورانیہ ریکارڈ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے مرکزی بینک نے معیشت کو فروغ دینے کیلئے قرض کی شرح میں کمی کردی

چار سرکاری محکموں نے ایک نوٹس جاری کیا، جس میں فصلوں کے تحفظ کے لیے کارروائی پر زور دیا گیا۔ مطالبہ کیا گیا کہ پانی کی ہر اکائی کو احتیاط سے استعمال کیا جائے، جن میں ٹھنڈی آبپاشی اور کلاؤڈ سیڈنگ شامل ہیں، جس کا مقصد بارش کو متاثر کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خُشک سالی میں تیزی نے اعلیٰ دَرجہ حرارت اور گرمی سے ہونے والے نقصانات کے باعث موسم خزاں کی فصل کی پیداوار کو شدید خطرہ لاحق کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top