جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں طوفانی بارش کی پیشگوئی

29 اگست, 2024 08:56

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

شہر قائد میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جب کہ کئی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں تاہم بارش کا یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت سے طاقتور مون سون سسٹم آج کراچی پہنچے گا، بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا شدید دباؤ آج کراچی کے جنوب کی جانب زیادہ قریب آجائے گا جس کے نتیجے میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات آج کراچی میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ایک بیان میں کہا کہ بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور سسٹم 10 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اس طاقتور سسٹم کی وجہ سے آج شہر میں 100 سے 200 ملی میٹر اور کل موسلادھار بارش کا امکان زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیز ہوائیں چلے گی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے شہری احتیاط کریں، بارش کا یہ سلسلہ 31 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top