پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

ساحل عدیم اور خاتون کے درمیان تلخ کلامی، وائرل ویڈیو کی اصل کہانی کیا ہے؟

02 جولائی, 2024 16:54

کراچی: نجی ٹی وی کے پروگرام مکالمہ ود خلیل الرحمان کی ویڈیو کلپ آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں یوٹیوبر ساحل عدیم اور حاضرین میں بیٹھی ایک خاتون کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

اس دوران ساحل عدیم نے ملک کی 95 فیصد خواتین کو جاہل قرار دیا جس پر خاتون نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

ساحل عدیم نے جواب دیا جس کو ایک چیز کا پتہ نہ ہو تو اس کو جاہل اس لئے کہیں گے کہ جاہل کو جاہل کہنا اسلام  میں پہلا فرض ہے۔

معاملہ مزید اس وقت بگڑا جب لڑکی اپنی بات پر ڈٹی رہی جس پر پروگرام میں موجود معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان طیش میں آگئے اور لڑکی سے کہا یہ کیا طریقہ ہے گفتگو کا بدتمیزی مت کرو!

اس پر جب لڑکی نے جواب دیا تو خلیل الرحمان نے کہا کہ ‘آپ بدتمیزی مت کریں، ساتھ ہی میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘چھینو اس سے مائیک’۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر فیمینزم تحریک کے حامی افراد نے خواتین سے متعلق بات کرنے پر خاتون کو سراہا جب کہ بدتمیزی سے پیش آنے پر ساحل عدیم اور خاص طور پر خلیل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے خاتون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشہور ہونے کے لیے پروگرام میں واویلا مچایا جب کہ کچھ نے مذکورہ شو ٹارگٹ ریٹنگ پوائنٹ (ٹی آر پی) کے لیے پہلے سے تحریر شدہ قرار دیا۔

اس ضمن میں ذرائع نے نام نہ لینے کی شرط پر جی ٹی وی ڈیجیٹل کو بتایا کہ یہ معاملہ تحریر شدہ نہیں تھا اور اتفاقیہ طور پر موضوع بحث بن گیا جس کی وجہ سے شو مقبولیت سمیٹنے میں کامیاب ہوا، البتہ بدتمیزی کرنے والی خاتون عزبہ عبداللہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حاضرین میں موجود خاتون عزبہ عبداللہ خود سما ٹی وی کے شعبہ پروڈکشن میں کئی ماہ سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور انہیں حاضرین کی عدم موجودگی کے باعث شو میں شریک کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top