جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنےکیلئے کسی بھی معاہدے کیلئے تیار ہیں: حماس

20 دسمبر, 2023 09:54

 

اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پربے رحمانہ حملے جاری ہیں،نصیرات کےپناہ گزین کیمپ پر حملے میں 25فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ اپنے لوگوں پراسرائیلی جارحیت کےخاتمے کی پیشرفت کیلئے تیار ہیں اور فلسطینی عوام کو امداد پہنچانے ،ریلیف فراہم کرنےکیلئے کسی بھی معاہدے کیلئے تیار ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس نےجنگ کےدوران قیدیوں پرہونے والی بات چیت کو مسترد کردیا ہے۔

دوسری جانب غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گھروں ،اسکولوں اورمساجد پربمباری کی گئی ،غزہ کے آغاز جنگ سے تقریباً20ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک روز میں مزید 100فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے اورسیکڑوں زخمی ہیں،شمالی اور جنوبی غزہ پر مسلسل بمباری سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ہیں۔

 

 

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی خان یونس میں گھرپر بمباری سے 12فلسطینی شہید اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں،گھر میں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے،درجنوں افراد گھر کےملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے حملے سے غزہ کےایک اور اسپتال نے کام کرنا چھوڑ دیاہے۔

ڈائریکٹر اسپتال کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الاہلی اسپتال پرحملہ کیا ہے جس کے باعث عمارت کا حصہ تباہ ہوگیا ہے،اسرائیلی فوجیوں نے ڈاکٹرز،عملے اور مریضوں کو گرفتارکیا،اسپتال زخمیوں کا علاج کرنے کے قابل نہیں رہا۔

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے ال رمل کے علاقے میں بم برسادیے اورساتھ ہی رفاہ کی رہائشی عمارتوں پر حملےبھی  کئے گئے جس کے نتیجے میں50فلسطینی شہیدہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ یونیسیف کے مطابق الشفا اسپتال میں جگہ کم پڑ چکی ہے،پانی کی کمی کے باعث غزہ میں بچوں کی اموات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے یو این کے اسکول پر چند گھنٹے میں 50 سے زائد بم برسادیے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہدا کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی ،جبکہ 52ہزار سے زائد زخمی ہیںجبکہ مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی طیاروں کی جبالیہ کے ریفیوجی کیمپ پر بمباری ،مزید90 فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top