جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

24 اگست, 2024 09:06

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی، وسطی سندھ، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top