جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

18 ستمبر, 2024 09:15

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم شام یا رات میں با لائی خیبرپختونخوا، مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات کے اوقات میں لاہور، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، ساہیوال، نارووال اور پاکپتن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام میں بارکھان، خضدار اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شام/رات میں دیر، سوات، باجوڑ، خیبر، کرم اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام /رات میں کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top