جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک کے مخلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

22 جولائی, 2024 08:07

پاکستان میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل آج سے شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج نئے اسپیل میں کشمیر، شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں سمیت اسلام آباد ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کے ساتھ پی ڈی ایم اے نے بھی موسمی صورتحال کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔

دوسری طرف کراچی میں بارش کے بعد بھی گرمی کی شدت برقرار ہے جب کہ سمندری ہوائیں تاحال بحال نہ ہونے سے کراچی میں ہیٹ ویو والی صورتحال ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شہر قائد میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top