پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

ملک کے مختلف شہروں میں گرچ چمک کیساتھ بارش امکان

29 جون, 2024 13:11

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا آغاز سندھ خصوصاً کراچی سے ہوا ہے اور اب یہ پاکستان کے دیگر حصوں کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔

شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے کچھ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ رات کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

ماہر موسمیات نے کہا کہ مون سون ہوائیں ملک کے باقی حصوں کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اگلے 24 گھنٹوں کے اندر مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں لانے کے لئے تیار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top