جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملکہ اردن نے مغربی دنیا کو منافق قرار دے دیا

25 اکتوبر, 2023 12:39

اردن کی ملکہ رانیہ نے کہا ہے کہ اردن سمیت پورے مشرق وسطیٰ کے لوگ، غزہ کی تباہی پر دنیا کے ردعمل سے حیران اور مایوس ہیں۔

امریکی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئےملکہ اردن نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملوں پر مغربی دنیا کے ’دوہرے معیار‘ پر لوگ شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب دنیا کی نظروں میں مغرب ’شریک جرم‘ہے، مغربی ممالک غزہ پر حملوں میں اسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں۔

ملکہ رانیہ نے خبردار کیا کہ حماس کو ختم بھی کردیا گیا تو قابض اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی مزاحمت جاری رہے گی۔

 یہ پڑھیں : اسرائیلی پولیس نے مشہور فلسطینی اداکارہ کو گرفتار کر لیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top