جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہریوں کیلئے مفت سولر پینلز لگانے کی منظوری مل گئی

14 اگست, 2024 14:26

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وزیراعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ کے 13 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ایک بہت بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں محفوظ صارفین کو 100 یونٹ تک سولر ہوم سلوشن فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مذہبی تہوار میں مجھے جنسی ہراساں کیا گیا، اداکارہ کا انکشاف

صوبائی کابینہ نے "اپنی چھٹ، اپنا گھر” منصوبے کے ماڈل ہاؤس کی بھی منظوری دی جس کے تحت شہری علاقوں میں 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں 10 مرلہ تک کے پلاٹ پر گھر کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکیم کے تحت قرض لینے والوں کی سہولت کیلئے کم از کم پہلے 3 ماہ تک ماہانہ اقساط نہ لیں۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ اسپیڈو بسوں کے بعد پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، دسمبر تک 27 بسیں پہنچ جائیں گی جب کہ کابینہ میں الیکٹرک بس کا ماڈل بھی پیش کیا گیا۔

کابینہ نے صنعتوں کو بجلی کی براہ راست فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی قائم کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں بھکی، بلوکی اور قائد اعظم سولر پارک سے براہ راست ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے انڈسٹریل پارک کو سستی بجلی کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top