جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی رہنما لاہور میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق

02 اگست, 2024 18:53

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو لاہور میں قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے والنسیا ٹاؤن میں مسجد کے باہر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واقعہ جمعہ کی نماز کے فوراً بعد پیش آیا جب نامعلوم حملہ آور نے ڈاکٹر شاہد صدیق پر 4 گولیاں برسا کر انہیں قتل کیا، مقتول کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انکے انتقال کی تصدیق کی۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ واقعہ میں ملوث افراد کی نشاہدہی کی جارہی ہے، حکام نے ٹارگٹ کلنگ کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عثمان انور نے مجرموں کی گرفتاری کیلئے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top