جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خانہ کعبہ کے سامنے سیاسی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

29 اگست, 2024 11:12

مقدس مقام کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کراچی چیپٹر کے سینئر نائب صدر فہیم خان کو سیاسی مفادات کے لیے مقدس مقامات کو استعمال کرنے کی کوشش کے الزام میں سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا۔

تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی کو خانہ کعبہ کے سامنے سیاسی ویڈیو ریکارڈ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں فہیم خان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ‘جھوٹے پروپیگنڈے’ کا جواب دینے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہاں خانہ کعبہ میں ہوں اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان نے ہمیں کبھی کسی تنصیب پر حملہ کرنے یا فوج کے خلاف بولنے کی ہدایت نہیں کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے ویڈیو میں عمران خان کے 9 مئی کے فسادات میں ملوث ہونے کی بھی تردید کی۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سعودی حکام نے پی ٹی آئی رہنما کو حراست میں لے لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top