بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے جے یو آئی سے مذاکرات کی حمایت کردی

01 جولائی, 2024 20:46

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی نے جمیت علمائے اسلام ف سے مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔

اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں پارٹی امور اور مذاکرات سے متعلق اہم فیصلوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں جے یو آئی کے ساتھ آئندہ مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ اجلاس کے شرکا نے کمیٹی کی سطح پر مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر آئندہ اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے موجودہ سیاسی حرکیات کو موثر انداز میں چلانے کے لئے اتحاد اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کور کمیٹی کے اجلاس میں تین اہم قراردادیں بھی  متفقہ طور پر منظور کی ہیں۔

اعلامیے میں سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

قرار دار کے مطابق کور کمیٹی نہایت حساس اور اہم ترین موڑ پر پارٹی سے راہیں جدا کرنے والے افراد کی شدید مذمت کرتی ہے، ایسے افراد پھر سے کبھی قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top