جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی اے نے 120لون ایپس پلیٹ فارمز میں سے 111کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا

27 دسمبر, 2023 12:34

 

پی ٹی اے نے ایس ای سی پی کی سفارشات پر 120لون ایپس پلیٹ فارمز میں سے 111کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔

جبکہ باقی ایپس کو ہٹانے کیلئے گوگل کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے ایسے پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کیلئے ایس ای سی پی کی سفارش پر کارروائی کرتا ہے۔

پی ٹی اے نے ایس ای سی پی کی سفارشات پر 120لون ایپس/ پلیٹ فارمز میں سے 111کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عام لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی قرض دینے والی ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں جو ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ نہیں ہیں۔

یہ پڑھیں : واٹس ایپ میں دلچسپ فیچر ،ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئرکرنا ممکن

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top