جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایکس اور وی پی این کے حوالے سے پی ٹی اے چیئرمین کا بڑا بیان

02 اگست, 2024 10:32

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عائد پابندی ختم کرنے سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بتادیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس کے دوران کیا جس کی صدارت رانا محمود الحسن نے کی۔

قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر 17 فروری سے ایکس پر پابندی عائد ہے تاہم تاہم صارفین ایکس تےک رسائی حاصل کرنے کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کا استعمال کررہے ہیں۔

ایکس پر پابندی کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پابندی اور ملک میں وقفے وقفے سے انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے خلاف متعدد درخواستیں دائر کی گئیں۔

گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں ایکس پر پابندی کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب قومی سلامتی کے خدشات کو دور کرنے کی بات آتی ہے تو یہ اقدام ‘جائز’ ہے۔

یہ معاملہ رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکٹریٹ کے اجلاس کے دوران بھی زیر بحث آیا جب سینیٹر عبدالقادر نے پی ٹی اے چیئرمین سے پوچھا کہ کیا ٹیلی کام ریگولیٹر ویب سائٹ سے پابندی ہٹانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس پر پی ٹی اےچیئرمین حفیظ الرحمان نے جواب دیا کہ جب بھی وفاقی حکومت ان سے کہے گی تو وہ ایکس پر عائد پابندی اٹھا لیں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ صرف حکومت کی درخواست پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کرتے ہیں۔

پاکستان میں وی پی این کے استعمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این کی دستیابی کے باوجود پاکستان میں ایکس کے استعمال میں 70 فیصد کمی آئی ہے، البتہ وی پی این کو بھی بلاک کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اراکین کو یہ بھی بتایا کہ پی ٹی اے وی پی این کو وائٹ لسٹ کر رہا ہے جس کے بعد پاکستان میں صرف منتخب وی پی این ہی دستیاب ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top