جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ نے سکھا دیا کہ نفرت کا مقابلہ کیسے کرنا ہے : شہزادہ ولیم

26 اپریل, 2019 11:16

کرائسٹ چرچ : برطانوی شہزادے ولیم کی نیوزی لینڈ آمد، مساجد پر حملوں میں ہلاکتوں پر تعزیت، متاثرہ مساجد کا دورہ۔

برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ کیا اور حملے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات بھی کی۔

مسجد النور کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے دنیا کو راہ دکھائی ہے کہ کس طرح نفرت کا مقابلہ محبت سے کیا جانا چاہیے، وہ دعاگو ہیں کہ دنیا میں محبتوں کی طاقت نفرتوں پر ہمیشہ غالب رہیں۔

برطانوی شہزادے نے کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں، نیوزی لینڈنے دنیا کو سبق سکھایا ہے کہ صورتحال سے کیسے نمٹنا چاہیے۔

شہزادہ ولیم نے دہشت گرد حملے کے زخمیوں کو فوری امداد دینے والے افراد سے بھی ملاقات کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top