ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

03 جولائی, 2024 15:46

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 2850 روپے پر مستحکم ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 21 ڈالر کے بڑے کے بعد سونے کا بھاؤ 2345 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے پر برقرار رکھی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top