جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں صدارتی انتخابات 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ

24 فروری, 2024 15:50

پاکستان میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی الیکشن 9 ماچ کو ہوگا، کمیشن کچھ دیر میں اس کا شیڈول بھی جاری کرے گا۔

گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کے لیے 8 مارچ کی تاریخ دی گئی جب کہ اسمبلیوں کی حلف برداری کے بعد فوری طور پرصدارتی انتخاب ہوگا۔

صدارتی الیکشن کا حلقہ انتخاب سینٹ‘ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن سے قبل صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان  کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top