جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران میں صدارتی انتخابات؛ کتنے سیکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دیں گے؟

27 جون, 2024 17:24

ایران میں صدارتی انتخابات کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ایک لاکھ 80 ہزار سے سیکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کل بروز جمعہ 28 جون کو ملک بھر میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا جس میں بیرون ملک مقیم شہری بھی ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد نئے ایرانی صدر کا انتخاب کل ہوگا 

وزیر داخلہ احمد وحیدی نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے 1 لاکھ 80 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعیینات کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف اور پُرامن انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top