جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی

06 اگست, 2024 15:05

ڈھاکہ: طلبہ رہنما نے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کیلئے صدر کو مہلت دی جس پر صدر شہاب الدین نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔

بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان اے کے ایم وحید الزمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو رہا کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ رہنما نے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے لیے صدر کو 3 بجے تک کی ڈیڈلائن دی تھی۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیشی طلبہ تحریک کی ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار

یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش میں کئی ہفتوں سے سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے شدید مظاہروں اور پُرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دیا تھا

حسینہ واجد ڈھاکہ میں اپنی رہائش گاہ سے بھارت روانہ ہو گئیں جبکہ بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی سربراہ کے استعفے کی تصدیق کی اور ملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top