جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جیل سے پیشگوئی کررہا ہوں حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، عمران خان

08 اگست, 2024 16:42

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کوئی غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں کسی سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا کیونکہ ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ کہ نو مئی کی فوٹیجز میں تحریک انصاف کے لوگ سامنے لائیں تو معافی مانگوں گا جب کہ یہ تاثر غلط ہے میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف اور صرف پاکستان کے لیے  بات کرنے کا کہہ رہا ہوں لیکن اس کے باوجود بھی مذاکرات کے لیے مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم 9 مئی پر انصاف چاہتے ہیں، البتہ اگر نگراں سیٹ اپ میں الیکشن ہوئے تو ان کو کسی صورت تسلیم نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا سانحہ 9 مئی سے متعلق مشروط معافی کا اعلان

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت میں موجود ریلو کٹے پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لیے فوج کو ورغلاتے ہیں، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا لیکن شناخت نہیں بتاسکتا ورنہ وہاں ڈالا پہنچ جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، یہ دلدل میں پھنستی جارہی ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی میرے پاس بہت وقت ہے  مگر ان کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top